ہم کسی انسان کے فن ، روزگار یا شوق سے کسی کے ایمان کا اندازہ نہیں لگا سکتے اور نہ ہی آج تک کوئی ایسی مشین یا آلہ ایجاد ہوا ہے جس سے کسی کے ایمان کو ماپا
اب خدشہ یہ ہے کہ کہیں ممبران اسمبلی اس فارمولے کا دائرہ کار مزید نہ بڑھادیں۔ ایسا نہ ہو کہ اس فارمولے کے تحت وہ مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کے ایمان کے درجات ماپ کر اور ان کو بھی نچلے درجے کا مسلمان نہ ڈکلیئر کردیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ہماری اسمبلی میں اس طرح کی قانون سازی ہورہی ہے جیسے زمانہ جاہلیت میں لوگ ایک دوسرے پر سچے جھوٹے بہتان لگایا کرتے تھے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھا کر معاشرے سے جدا کرتے تھے۔ اس ملک کے سیاستدانوں نے اتنا بھی نہ سوچا کہ جب ملک میں اسمبلی جیسے فورم پر کسی کو گھٹیا سمجھاجائے گا تو وہ خود اپنی اور عوام کی نظروں میں کس قدر گر جائے گا۔ میں اب اس کشمکش میں ہوں کہ کبھی تو فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں صدارتی اعزازات سے نوازا جا تا ہے مگر کچھ دنوں کے بعد ان ہی فنکاروں کو نچلے درجے کا مسلمان ہونے کا باقاعدہ سرٹیفیکیٹ دے دیا جاتاہے۔ جس پر واضح لکھا ہوا تھا کہ آپ اسلام کے بارے میں کوئی اچھی بات نہیں کر سکتے ہیں۔ میں اکثر یہ بات دہراتا ہوں کہ جب اس ملک میں فنکار کو گھٹیا اور کم درجے کا مسلمان تصور کیا جائے گا تو اس ملک میں فنکار کہاں سے پیدا ہوں گے ، کون اپنی زندگی فن کےلیے وقف کرے گا۔
اب اگر دیکھا جائے تو باقاعدہ نومنتحب اسمبلی کے اراکین کو بھی اپنی رائے دینے سے روکنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ یہ تحریر میں نے اس وقت ادھوری چھوڑ دی تھی جب فنکاروں پر پابندی کی بات کی گئی تھی اور اس وقت بھی میرا یہی موقف تھا کہ مستقبل میں اس پابندی کا دائرہ کار مزید بڑھا کر اور لوگوں پر بھی پابندی عائد کی جائے گی اور آج ایسا ہی لگتا ہے کہ اس پابندی کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔ اس بات سے مجھے جناب احمد فراز مرحوم کے چند اشعار یاد آرہے ہیں۔
تم اپنے عقیدوں کے نیزے
ہر دل میں اتارے جاتے ہو
ہم لوگ محبت والے ہیں
تم خنجر کیوں لہراتے ہو
اس شہر میں نغمے بہنے دو
بستی میں ہمیں بھی رہنے دو
ہم پالنہار ہیں پھولوں کے
ہر دل میں اتارے جاتے ہو
ہم لوگ محبت والے ہیں
تم خنجر کیوں لہراتے ہو
اس شہر میں نغمے بہنے دو
بستی میں ہمیں بھی رہنے دو
ہم پالنہار ہیں پھولوں کے
ہم خوشبو کے رکھوالے ہیں۔
https://www.mukaalma.com/71706/
Very impressive and appreciated criticism
جواب دیںحذف کریں