اتوار, مئی 05, 2019

پنکی اور مچھر

ہمارے گھر میں اکثر مچھر ہوتے ہیں۔ میں جب بھی کسی مچھر کو دیکھتا ہوں تو اس کو مارنے کی کوشش ضرور کرتا ہوں، اور اکثرمیں اس میں کامیاب ہوجاتا ہوں۔ جب بھی کوئی مچھر میری کوشش کے باوجود بچ جاتا ہے، تو وہ ہمیشہ اوپر کی طرف فرار ہوجاتا ہے اور اس طرح میری پہنچ سے بچ جاتا ہے۔
چند دن پہلے مجھے شک ہوا کہ چند ایک کیڑے مچھر نہیں ہیں۔ میں نے ان کی تصاویر کھینچیں اور انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔
نیچھے ان کی تصویریں دی گئی ہیں۔



 ان تصویروں سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ مچھر نہیں ہیں لیکن یہ پرواز میں بلکل مچھر کی طرح ہوتے ہیں۔ مچھر کے سر میں ایک سوئی سی ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ انسانوں اور جانوروں سے خون چوستے ہیں، جب کہ اس کیڑے کا سر مکھی کی طرح ہے۔
اس کیڑے کا ویکیپیڈیا صفحہ درج ذیل ہے:
Chironomidae
عربی میں اس کیڑے کو هاموشيات جبکہ فارسی میں اس کو پشه‌های بی‌نیش کہتے ہیں۔ گوگل کو نہیں پتا تھا کہ اس کو اردو میں کیا کہتے ہیں جبکہ درج ذیل لنک کے مطابق اس کو پنکی کہتے ہیں۔
https://hamariweb.com/Dictionaries/punkie_urdu-meanings.aspx
اس وبب پیج کے مطابق یہ کیڑا کاٹتا ہے لیکن ویکیپیڈیا کے مطابق یہ کیڑا نہیں کاٹتا۔
میں نے گوگل ترجمہ کو بتایا کہ اس کیڑے کو اردو میں پنکی کہتے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ وہ اس پر کیا عمل کرتے ہیں۔
 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

DA NAN SAWAL-40

  پروگرام : دا نن سوال / آج کا سوال ( نشر مکرر) موضوع : یوم پاکستان (پشتو زبان میں ) مہمان: پرنسپل / لیث محمد - ( محکمہ ابتدائی و ثانوی ...